سکیورٹی خدشات:لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے
منگل 9 فروری 2016 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ثقافتی میلہ کے لئے سکیورٹی ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔ دوسری جانب درجنوں ملازمین نے ای ڈی لوک ورثہ کی چیرا دستیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عدالتوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق درجنوں ایسے لوک ورثہ کے ملازمین ہیں جن کو 20 فیصد الاؤنس نہیں ملا اور انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
گزشتہ دور حکومت میں مستقل ہونے والے ملازمین کو بھی نوکریوں سے برطرف کرنے کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے اور تمام ملازمین کو ملنے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کر کے انہیں فاقوں پر مجبور کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا کہ ثقافتی میلہ کے دوران لوک ورثہ ملازمین اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
گورنرز بورڈ کی میٹنگ میں لوک ورثہ ملازمین کی سرکاری نوکریوں کو کنٹریکٹ پر کر دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی اعلامیہ جاری ہونا باقی ہے ۔
موقف جاننے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ملازم کی پنشن سمیت مراعات کو نہیں روکا گیا ہے اور مہر گڑھ کا ایک بھی ملازم لوگ ورثہ میں اگر پایا گیا تو مجھے خطاوار سمجھا جائے علاوہ ازیں ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر جب تک مقدمات زیر سماعت ہیں ملازمین کو 20 فیصد الاؤنس باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ثقافتی میلہ کیلئے 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے اور امسال ای ڈی فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ڈیڑھ کروڑ روپے حکومت سے مانگے ہیں تا کہ ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو بہتر سکیورٹی مہیا کی جا سکےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی ملکی رپورٹ کو ..
جمہوریت اور آئین و قانون کی عمل داری پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ،اس ایوان ..
تنازع کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ تنازع ہے خواہش ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت مزاکرات ..
وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون پر اتفاق
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی ..
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا