عوامی مسا ئل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ، توانائی بحران کے خا تمہ کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیر مملکت برائے پا رلیما نی امو راور وزیر اعظم شکا یا ت سیل کے انچارج شیخ آفتاب کااجلاس سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 19:55

اسلام آباد/سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پا رلیما نی امو راور وزیر اعظم شکا یا ت سیل کے انچارج شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکو مت کی طرف سے عوام کے بنیا دی مسا ئل کے حل اور ملک میں انر جی بحران کے خا تمہ کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،جس کیلئے متعدد منصوبو ں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

آئندہ دو سالوں میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔وہ منگل کو کمشنر آفس سرگودہا میں انتظامی محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف، اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے شکایات سیل کو بھجوائی جانے والی شکایات کے ازالے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر مملکت نے سرکاری محکموں کے ا فسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اولیت دیتے ہوئے انہیں فوری ریلیف مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اوراس امرکو یقینی بنا یا جا ئے کہ لوگو ں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو ں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ پولیس پر خاص طور پر زور دیا کہ وہ تھانہ کلچر کو بہتر بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کمشنر اور ڈی سی اوز صاحبان پر زور دیا کہ وہ محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے متعلق شکایا ت کا ازالہ کیلئے اپنی بھر پو ر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبے ان کی عوام دوستی اور وژن کا واضع ثبوت ہیں۔اجلاس کے بعد وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ملک میں حکومت کی طرف سے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریف کیا اور انکے سوالات کے جوابات دیئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں