صاحبزادہ یعقوب کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یعقوب خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں ان کی شکل میں بہت بڑا تحفہ دیا تھا ، ہم ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا صاحبزادہ یعقوب خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب علی خان کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کسی شاہراہ کوان کے نام سے منسوب کیاجائے،یعقوب علی خان کی قیادت میں کام کیا ہے ۔

انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں بہت بڑا تحفہ ان کی شکل میں دیا تھا جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، سب سے پہلے میں ان کی قبر پر پھول چڑھائے ، ان کے دور میں جب بھی امریکہ کے وزیر خارجہ پاکستان میں آئے توانہوں نے صاحبزادہ یعقوب کو باپ کا درجہ دیا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے۔

انہوں نے پوری دنیا دیکھی ہے اور پوری دنیا کے مسائل اور ان کے حل قلم بند کیے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے نام سے کوئی بڑی سڑک بھی رکھی جائے،اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر طارق فاطمی، چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط اور صاحبزادہ محمد نجیب خان اور صاحبزادہ عبدالصمدخان نے کہاکہ سویت یونین میں صاحبزادہ یعقوب علی خان کی قیادت میں کام کیا ہے ۔

انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں بہت بڑا تحفہ ان کی شکل میں دیا تھا جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے مشرقی پاکستان کے خلاف جنگ کی بجائے پاک فو ج سے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا ، وہ عظیم اور باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے اور بعد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں