سی ڈی اے کی نااہلی ، پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز ابلنے لگے،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں
متعدد گٹرز کے ڈھکن چوری ،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا
منگل 9 فروری 2016 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز گندگی سے اٹ جانے کے بعد ابلنے لگے ہیں،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں ہوگیا،متعدد گٹرز کے ڈھکن چرا لئے گئے،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پاک سیکرٹریٹ میں موجود درجنوں وزارتوں کی عمارات سی ڈی اے کی سستی و نااہلی کے باعث بدبو اور غلاظت سے اٹی ہوئی سڑکوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔
سیکرٹریٹ علاقہ جو کہ ایک اندازہ کے مطابق65کنال پر محیط ہے،اس میں بچھی گٹر لائن کو صاف کئے ہوئے کئی سال گزر گئے تو اب وہ گندگی سے بھرنے کے باعث غلاظت شدہ پانی سے ابل پڑے ہیں۔گٹروں سے کند اور بدبو دار پانی ابلنے سے سی بی ڈی اے اور ایف بلاک کی عمارت گندے پانی کے درمیان پھنس گئی ہیں۔(جاری ہے)
آن لائن نے حقائق جاننے کیلئے متعدد وزارتوں میں جانے والے شہریوں،محمد افضل،سلطان اور عمرگل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گندے پانی کی وجہ سے انکے کپڑے پاک نہیں رہتے جس کے باعث وہ نماز تک کا فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب درجنوں مین ہول اور گٹرز کے لوہے کے بھاری ڈھکن چرا لئے گئے ہیں جو کسی وقت ایک بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔حساس ترین علاقے پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر نہ صرف ایس پی کی زیر قیادت سیکورٹی عملہ تعینات ہے بلکہ پورے احاطہ میں بھی سخت ترین سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈھکن چوری ہونے کے معاملہ پر حساس ترین علاقہ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد