ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے،ناہیدخان

نجکاری کے نام پر جو لوٹ سیل لگی ہے، پیپلزپارٹی ورکرز کے نام سے پارٹی قائم کر لی ہے،نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بینظیر بھٹو شہید کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار، اقربا پروری جاری ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے، بے کسوں، مجبوروں، لاچاروں پر جو ظلم جاری ہے اور نج کاری کے نام پر جو لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ اس کے خلاف ہم نے پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے نام سے پارٹی قائم کر لی ہے اور اس کی رجسٹریشن بھی کروا لی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اراکین کو مبارکباد دینے کیلئے نیشنل پریس آئیں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی پارٹی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ ایسے میں ہم بی بی شہید بینظیر بھٹو کا وژن لے کر سامنے آئے ہیں عوام اور میڈیا ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم قبضہ مافیا سے ملک کو نجات دلا کر عوام کو ان کی بنیادی سہولیات فراہم کر سکیں۔ ملک اور قوم کی خدمت کے لئے کوشاں افراد قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں