اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانیوالے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،ترجمان وزارت داخلہ

منگل 9 فروری 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے، ان کوائف کے حصول کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قانون کے مطابق اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام ملکی و غیر ملکی شہری اپنی رہائشی بلڈنگز میں مقیم لوگوں کی مکمل معلومات پولیس کو دینے کے پابند ہیں بصورت دیگر ایسی رہائشی بلڈنگز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

بیان کے مطابق مجموعی طور پر جہاں اسلام آباد کے شہریوں نے اس سلسلے میں پولیس اور نادرا سے مکمل تعاون کیا وہاں چند رہائشی اس سلسلے میں پس و پیش کر رہے تھے جس پر یہ نوٹسز جاری کئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں