ایچ ای سی وفد کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ، دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کے خلاف اظہار یکجہتی

منگل 9 فروری 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک وفد نے چیئرمین ڈاکٹر مختاراحمد کی سربراہی میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے اعلٰی عہدہ داران سے 20 جنوری کو ہونے والی وحشیانہ دہشت گردی پر اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور زخمی ہونے والے اساتذہ، طلباء اور دیگر افراد کی عیادت کی۔ وفد نے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ایچ ای سی کی طرف سے اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کے وفد کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی تفاصیل کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں