گلگت بلتستان سمیت پی آئی اے کا فلائٹس آپریشن پورے ملک میں بحال ہوچکاہے ، عمران خان نے پی آئی اے معاملہ میں لازمی سروس ایکٹ کا ملک بھر میں پروپیگنڈا کیا اور اسی ایکٹ کو ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف خبیر پختونخوا میں نافذ کر دیا ہے، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ثابت ہو رہے ہیں ، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ناکام ثابت ہوئی ، عمران خان پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کو سیاسی رنگ نہ دیں اور معاملہ کو طول مت دیں، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا،، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر تمام جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں دانیال عزیز ،طلال چوہدری اور محسن شاہنواز رانجھا کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں دانیال عزیز، طلال چوہدری اور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پی آئی اے کا فلائٹس آپریشن پورے ملک میں بحال ہوچکاہے ، عمران خان نے پی آئی اے معاملہ میں لازمی سروس ایکٹ کا ملک بھر میں پروپیگنڈا کیا اور اسی ایکٹ کو ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف خبیر پختونخوا میں نافذ کر دیا ہے، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ثابت ہو رہے ہیں ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئی اصلاحات نہیں کرسکے اور نیا پاکستان بیچ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ناکام ثابت ہوئی ، عمران خان پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کو سیاسی رنگ نہ دیں اور معاملہ کو طول مت دیں، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پی آئی اے کی نجکاری ، ملازمین کی ہڑتال اور فضائی آپریشن کی بحالی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور بڈز کے لفافے کھولنے کی آفر کی ۔طلا ل چوہدری نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اتنا پتا نہیں کہ نجکاری اور پارٹنر شپ میں کیا فرق ہے ، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر تمام جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔

معیشت کے اصلاحات کے معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ، محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان لاہور شوکت خانم میں اپنے رشتہ دار خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت میں لگارہے ہیں، احتجاج کو جمہوری حق قرار ینے والے ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف ایف آئی آر درج کررہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے اور معاملہ کو طول دے رہی ہے ، پی آئی اے کے فلائٹس آپریشن گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں بحال ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین پی آئی اے کے حوالے لازمی سروس ایکٹ کے خلاف پورے ملک میں پروپیگنڈا کیا اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ عمران خان یوٹرن ماسٹر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے ہر معاملہ میں بشمول گھر کے معاملہ میں ،35پنکچر کے معاملہ میں جوڈیشنل کمیشن کے معاملہ پر یوٹرن لیا ۔ جس کورٹ کے خلاف آوازیں کس رہے تھے اب اسی کورٹ کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔

عمران خان کہتے ہیں کہ وہ نیاپاکستان بنارہے ہیں لیکن صوبہ خیبر پختونخوا میں اصلاحات نہیں کرسکے ، پنجاب میں پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 1998پر عملدرآمد کیا جارہاہے ۔ خیبر پختونخوا میں 2015میں اس کی نقل کی گئی ، خیبرپختونخوا میں 2002کا پولیس آرڈر چل رہا ہے اور کوئی اصلاحات نہیں کی گئیِِِِں، 90دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں کیا، عمران خان اپنی سیاسی ساکھ کو تباہ نہ کریں اور تمام مسائل پر پارلیمنٹ میں آکر بات کریں ، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ناکام ہوئی اور اپنے پارٹی کارکن نہیں نکال سکتے ، عمران خان اداروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول مت جھونکیں اور معاملہ کو سیاسی رنگ نہ دیں، نجکاری کے معاملہ پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کسی پارٹی کی دوسری رائے نہیں ، پی آئی اے کی نجکاری پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا،تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں اور آفر کی بھی کہ بڈز کے لفافہ بھی آکر خودکھولے ، طلال چوہدری نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر اعتراض کرنے والوں کو اتنا نہیں پتاکہ نجکاری اور سٹریٹجک پارٹنر شپ میں کیا فرق ہے ، معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں۔

خسارے میں چلنے والے اداروں کی اصلاحات کرکے 600ارب خسارہ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اداروں کو نفع میں لاکر رقم عوام کی فلاح کے لئے خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے پاکستان کو اربوں کا نقصان ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے لوگوں کو احتجاج پر اکسایا اور حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں پاکستان کی دشمنی کی، معیشت کے اصلاحات کے معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، تحریک انصاف دہرا معیار ترک کریں پشاور میں پل بنے تو جشن مناتے ہیں پنجاب میں وہی پل بنے تو تنقید کرتے ہیں ، لازمی سروس ایکٹ پشاور میں حلال اور باقی ملک میں حرام قرار دیتے ہیں ، خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں لاہور سے شوکت خانم سے اپنے فرسٹ کزن اور رشتہ داروں کو لگارہے ہیں، دھرنے سے سی پیک لیٹ ہوا اور پاکستان کا نقصان ہوا ۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف جب احتجاج ہوتا ہے تو عمران خان صاحب سب سے پہلے آگے آنے کی کوشش کرتے ہیں اور احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہیں لیکن خیبرپختونخوامیں ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کہتے ہیں ، اس پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منشور کے حوالے سے اب صفائیاں دے رہے ہیں ، عمران خان صاحب کسی کو نصیحت کرنے سے پہلے یہ دیکھا کریں کہ اس نصیحت پر خود کتنا عمل کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں