پاکستان میں فنانشل انکلوژن پروگرام کی حمایت کرینگے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اچھا پروگرام ہے،فنانشل انکلوژن پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ نجی شعبے اورعوام کوبھی کرداراداکرناپڑے گا،پروگرام پاکستان کی شرح نموبڑھائے گا،معیشت کوترقی دے گا ،عالمی بینک کے صدر جم کم یونگ کا یونیورسل فنانشل ایکسیس اقدامات کی تقریب سے خطاب
فنانشل انکلوژن سے ملازمتوں کے مواقع پیدا اورعوام کامعیار زندگی بہترہوگا، ملکہ ہالینڈ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہترہورہی ہے،سی پیک سے اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی، پاکستان فنانشنل انکلوژن پالیسی کے تمام اہداف پوراکریگا ، اسحا ق ڈار
منگل 9 فروری 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر جم کم یونگ نے کہاہے کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن پروگرام کی حمایت کرینگے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اچھا پروگرام ہے،فنانشل انکلوژن پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر اورعوام کوبھی کرداراداکرناپڑے گا،فنانشنل پروگرام پاکستان کی شرح نموبڑھائے گا،معیشت کوترقی دے گا۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیمانے کہا کہ فنانشل انکلوژن سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اورعوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی بہترہورہی ہے،سی پیک سے اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی،فنانشنل انکلوژن پالیسی کے تمام اہداف پوراکریگا۔(جاری ہے)
اقتصادی ترقی کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام اہداف پورے کئے جائیں گے۔
عالمی بینک کے صدر جم کم یونگ نے اسلام آباد میں یونیورسل فنانشل ایکسیس اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فنانشنل انکلوژن پروگرام کو سپورٹ کریں گے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اچھا پروگرام ہے،پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم اچھی پیش رفت ہے، فنانشل انکلوژن کے اہداف حاصل کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اورعوام کو بھی کردار اداکرنا ہوگا۔فنانشنل انکلوژن پاکستان کی شرح میں نمو میں اضافہ ہوگا،نئی ملازمتیں نکلیں گی اوراقتصادی ترقی ہوگی۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی فنانشل انکلوژن کے حوالے سے خصوصی نمائندہ اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہی ہوں، فنانشنل انکلوژن کا فائدہ تب ہی ہوگا جب عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی،فنانشنل انکلوژن سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اورملکی معیشت بہتر ہو گی۔ مجھے یقین ہے کہ فنانشل انکلوژن پاکستان میں آئندہ پانچ سالوں میں ترقی لائے گا ۔ ڈیجیٹل فنانشل سروس ہی مستقبل کی بکنگ ہے ۔ پاکستان کے لوگوں کے لئے اچھے روزگار ، خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فنانشل انکلوژن کی خصوصی نمائندہ کوئین میگزما اور عالمی بنک کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی روز بروز بہتر ہو رہی ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ۔ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان فنانشل انکلوژن پالیسی کے حوالے سے تمام اہداف پورے کرے گا اور 2020 تک 50 فیصد نوجوان آبادی تک فنانشل رولز کی توسیع کا ہدف پورا کرے گا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرم کے ذریعے 504 ملین افراد کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اقتصادی ترقی کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام اہداف حاصل کریں گے ۔ غریبوں کی زندگی بہتر کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے نوجوانوں کے لئے لون اور انٹرشپ اسکیم چلا رہے ہیں ۔ تقریب سے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا نے بھی خطاب کیامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری