آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 22:27

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزاراہ، پشاور، مردان، اسلام آباد، بالائی فاٹا اور کشمیر شامل ہیں۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں