پی اے آر سی نے صوبوں کی مشاورت سے چاول کی چودہ نئی ہابئرڈ کی کاشت کی منظوری دیدی

منگل 9 فروری 2016 22:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آرسی) نے صو بوں کی مشاورت سے چاول کی چودہ نئی ہائبرڈکی کاشت کی منظوری دے دی۔ جن میں سے کچھ کی پیداوا ر 106من فی ایکٹر ہے۔ جو کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جائیں گی۔ چاول کی نئی اقسام کی منظوری پی اے آر سی میں ہونے والی وارئٹی ایولوشن کمیٹی کی میٹنگ میں دی گئی جس کی صدارت ڈاکٹر احمد بخش مہر ، ممبر پلانٹ سائنسز، پی اے آر سی اور چئیرمین ویک نے کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آ ر سی کے سینئر سائنسدانو ں کے علاوہ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان سے سا ئنسدانوں ، دیگر لو گوں کے علاوہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے ممبران نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے 15 کے قریب اقسام کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کیونکہ ان میں بی ایل بی نامی بیماری اور کم کوالٹی کا دانہ پیدا کر نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل کوارڈینیٹر (سیریل سسٹم) پی اے آر سی میاں عبدالمجید نے چاول کی ان نئی ہائبرڈ کو تفصیل کے ساتھ بریف کیا ۔

اور پرائیوٹ کمپنیوں کی زراعت کے میدان میں ان کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈاکٹر ندیم امجد چئیرمین پی اے آ ر سی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح کی کوشش کر تے رہیں گے اور کسانوں کے لئے نئے بیج فراہم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کء فروغ کء کئے نئی نئی اقسام اور سائنسدانو ں کی مشاورت کامیابی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں