اسلام آباد،ایف آئی اے کی کارروائی ،2انسانی اسمگلروں گرفتار،80پاسپورٹ برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری

منگل 9 فروری 2016 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران 2انسانی اسمگلروں کوگرفتارکرکے 80پاسپورٹ برآمدکرلئے ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزایف آئی اے نے اسلام آبادمیں ایک کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی اسمگلروں کوگرفتارکرلیااوران کے قبضے سے 80پاسپورٹ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ملزمان سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے ،ایف آئی اے اسلام آبادزون نے راولپنڈی بنگش پلازہ دوسرے فلورکے آفس نمبرپانچ سے دوانسانی سمگلرمحمدنعیم ولدمحمدشعیب تحصیل مانسہرہ اوگی کے رہائشی اورمحمدہاسیم جنت ولدجنت گل پٹھان شریف کوگرفتارکیاہے ،جن کے خلاف ایف آئی آرنمبر27/16درج کرلی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں