رواں سیزن کیلئے کینو کا برآمدی ہدف 4 لاکھ ٹن مقرر
بدھ 10 فروری 2016 11:57
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) رواں سیزن 2015-16ء کیلئے کینو کا برآمدی ہدف4 لاکھ ٹن مقررکیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے ہدف سے ایک لاکھ ٹن زائد ہے تاہم رواں سال کوالٹی کے بعد مسائل کی وجہ سے برآمدی ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے”اے پی پی“کو بتایا کہ روس نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازعات کے باعث ترکی سے کینو کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے تاہم کوالٹی کے بعض مسائل کی وجہ سے پاکستان روس کو کینو برآمد کرنے کے سنہری موقع سے استفادہ نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی کی سہولت سے کینو پر ٹیکس کی شرح صفر ہے لیکن کینو کی کوالٹی کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان اس سہولت سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کرسکے گا اور رواں سال کینو کی برآمدات میں کمی متوقع ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کینو کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ وقت کی ضروریات کے پیش نظر پھل کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ برآمدات کو بڑھایا جاسکے ۔
احمد جواد نے کہا کہ رواں سیزن میں کینو کی برآمدات کا حجم دو لاکھ ٹن رہے نے کا خدشہ ہے جس سے 80 ملین ڈالر زرمبادلہ کے حصول کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ2013-14ء کے دوران170 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ گذشتہ سیزن کے دوران کینو کی برآمدات سے 200ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کینو کی برآمدات کے فروغ کیلئے اس کے معیار کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے علاوہ ہمیں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کینو کی کوالٹی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ