کشمیر لبریشن سیل قومی خزانے پر بو جھ بن گیا

ادار ے کے ما ہانہ اخرا جا ت 27لاکھ 50ہزارسے تجا وز کر گئے ، کشمیر لبریشن سیل میں 60 کورآرڈینیٹر تعینات ہر کورآرڈینیٹر فنڈز سے 20سے75ہزار تک تنخواہ لے رہے ہیں ، ذرائع

بدھ 10 فروری 2016 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء)تحریک آزاد کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ادارہ کشمیر لبریشن سیل قومی خزانے کو ما ہانہ 27لاکھ 50ہزار کی پھکی دینے لگا ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر لبریشن سیل میں 60 کورآرڈینیٹر تعینات کر دیئے ہیں ہر کورآرڈینیٹر لبریشن سیل کے فنڈز سے 20سے75ہزار تک تنخواہ لینے لگا، ذرائع سے حاصل دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے سال 2013میں کشمیر لبریشن سیل میں 60 کورآرڈینیٹرتعینات کیے ہیں جن کی جن کی تنخواہیں 20ہزار سے 75 ہزار کے درمیان ہیں وزیراعظم نے اپنے آبائی ضلع میرپورسے دس کوآرڈینیٹر بھرتی کیے ہیں،دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ذوالفقار 60 علی ہزار جبکہ دیگر میں ر اجہ شوکت60 ، محمد بشیر مقیم برطانیہ 40 ، چوہدری فاروق 40، چوہدری اورنگزیب 40 رقیہ خانم30 طاہرہ حمزہ30 علی اصغر راسب20 ہزار،چوہدری ریاست علی20 ، نثار قریشی20 ہزار،کوٹلی سے چوہدری ندیم حسین74 ملک میر زمان40 ،پرویز اکبر30 ہزار، نصیر راٹھور40 ،مقبول گورسی30 ،فرحت عباس کاظمی30 ، امیر قابل20 ،شوکت حسین20،راجہ جہانگیر 20 ، محمد ابراہیم20 ہزار، 11چوہدری خورشید۔

(جاری ہے)

20 ہزار،سدھنوتی سیجاوید یعقوب40 ،سردار منظور عاصم40 ، رئیس انقلابی40 ،سردار جمیل20 نثار شمیم20 ،پونچھ سے حافظ صغیر40 ،سردار امتیاز احمد 40،آبشار کفایت30 ، ریحان سلیم20 ،اسحاق میر20 ،محمد الیاس خان20 ، خان محمد اشرف20 ، 8پرویز خان20 ، پرویز خان20 ،حویلی سے محمد شریف خان20 ،باغ سیراجہ آصف علی خان،50 راجہ جمیل اختر20 ، راجہ یونس20 ، عمر حیات20 ، مظفرآباد سے ا متیاز حسین شاہ20 ،پرویز اختر اعوان40،بشارت افضل40 میر الطاف20 ،فوزیہ حبیب20 ،چوہدری اعجاز اقبال20 ، فرید گردیزی20 ،ممتاز سلہریا20 عارف مغل20 ،فرید غازی20 ،بھمبر سے راجہ گل پٹھان20 ، محمد سلیم20 ،محمد اسلم20 ، راولپنڈی سے خان بشیر احمد30 ہزار، محمد راشد اسلام40 ،صوفی اصغر گجر20 ،راجہ مشتاق احمد20 ،برطانیہ سے چوہدری شایان50 ،راجہ معروف خان50، راجہ فضل الرحمن40ہزا ر پر کشمیر لبریشن سیل میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر تعینات ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کوا ٓرڈینیٹرز میں سے اکثریت ایسی ہے جن کو وزیراعظم ازخود جانتے بھی نہیں لیکن وزراء کی خوشنودی کے لیے وزیراعظم نے ہر ضلع سے وزراء کے مخصوص لوگوں کو کوآرڈینٹر مقرر کر رکھا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں