پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ 20فروری کو لوک ورثہ میں منعقد ہوگا

بدھ 10 فروری 2016 12:52

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ ” ہماری زبانیں ہماری پہچان “ ہفتہ 20فروری کو لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ دو روز جاری رہنے والا میلہ صبح 10بجے سے رات 10بجے تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر کی 15سے زائد مادری زبانوں کے 150سے زائد ادیب اور شاعر شرکت کرینگے ۔

افتتاحی تقریب صبح 10بجے منعقد ہوگی جس کے بعد مادری زبانوں کا مشاعرہ شام 6:30پر منعقد ہوگا۔ میلے کے دوران مادری زبانوں کے ادب اور ثقافت کے بارے میں کئی موضوعات پر مباحثے منعقد ہوں اور مادری زبانوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی ہوگی۔ مادری زبانوں کا مشاعرہ مادری زبانوں کی محفل موسیقی ، فنون لطیفہ کا مظاہرہ کھانے پینے کے اسٹال ، ثقافتی نمائشیں اور موبائل لائبریری بھی میلے میں منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میلے کی کارروائی قومی زبان اردو میں ہوگی۔ میلے کی اختتامی تقریب اتوار 21فروری کو شام 6بجے ہوگی۔ اس موقع پر محفل موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف لوک فنکار اپنی مادری زبان میں نغمے اور گیت پیش کرینگے ۔ لوک ورثہ پاکستان کی ثقافت کے فروغ و ترویج کیلئے کام کر رہا ہے اور پاکستانی مادری زبانوں کا ادبی میلہ ” ہماری زبانیں ہماری پہچان “ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں