قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہوگی

بدھ 10 فروری 2016 12:59

قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) 15 رکنی قومی جوڈو ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل جمعرات کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 6 فروری سے 16 فروری تک بھارت میں جاری رہنگے جس میں جوڈو کا ایونٹ 14 سے 16 فروری تک کھیلا جائے گا۔

جس میں 6 مرد، 6 خواتین اور تین آفیشلز جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، مدثر علی، بابر حسین، امتیاز حسین، قیصر جان اور افضل بشیر شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرہ عاشق، مریم، شمائلہ گل، عنبرین مسیح، بینش خان اور فوزیہ ممتاز شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں سجاد کاظمی ‘ طالب حسین اور سارہ نثار جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے پشاور میں بھر پور محنت کی ہے اور کھلاڑیوں کو سجاد کاظمی نے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساؤتھ ایشین گیمزمیں قومی کھلاڑیوں نے خاطر خواہ میڈلز حاصل کئے تھے امید ہے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جوڈو کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتے گے۔ مسعود احمد خان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی جوکرز تمام جوڈو کے مقابلوں میں جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں