2018ء کے الیکشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کروانے کا خواہاں ہوں ،چیف الیکشن کمشنر

بدھ 10 فروری 2016 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ د اری ہے الیکشن کمیشن اپنی تمام ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے 2018ء کے الیکشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کروانے کا خواہاں ہوں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق الیکشن کمیشن اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ اری ہے الیکشن کمیشن اپنی تمام ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور اپنے تمام کام احسن انداز میں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018ء کے انتخابات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کروانے کے خواہاں ہے اس لئے مختلف اقدامات کررہے ہیں انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا پہلا تجربہ این اے 19 ہری پر کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر بائیو میٹرک نظام کے ذریعے کیا گیا اور پی پی 16کے 60 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موبائل فون کے ذریعے مرتب کئے گئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں