رواں سیزن 2015-16کیلئے کینو کا برآمدی ہدف4 لاکھ ٹن مقرر

بدھ 10 فروری 2016 13:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) رواں سیزن 2015-16ء کیلئے کینو کا برآمدی ہدف4 لاکھ ٹن مقررکیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے ہدف سے ایک لاکھ ٹن زائد ہے تاہم رواں سال کوالٹی کے بعد مسائل کی وجہ سے برآمدی ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے بتایا کہ روس نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازعات کے باعث ترکی سے کینو کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے تاہم کوالٹی کے بعض مسائل کی وجہ سے پاکستان روس کو کینو برآمد کرنے کے سنہری موقع سے استفادہ نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی کی سہولت سے کینو پر ٹیکس کی شرح صفر ہے لیکن کینو کی کوالٹی کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان اس سہولت سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کرسکے گا اور رواں سال کینو کی برآمدات میں کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینو کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ وقت کی ضروریات کے پیش نظر پھل کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں