حکومت دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے، احسن اقبال

بدھ 10 فروری 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2025ء میں دنیا کی 25مستحکم طاقتوں میں شامل کرنا ہے ، ہمارے گریجویٹس کو نوکریا ں تلاش کرنے کی بجائے تخلیق کرنی چاہیں ، پاکستانی خواتین سوشل انٹر پرائزز میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں ، حکومت دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔

ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ احسن اقبال نے بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نئی نسل بیرون ممالک سے واپس آکر کام کرنا چاہتی ہے پلاننگ کمیشن کا ینگ فیلو ڈویلپمنٹ پروگرام اس کی مثال ہے ہمارے گریجویٹس کو جابس تلاش نہیں کرنی چاہیے بلکہ تخلیق کرنی چاہیے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں ہر وقت پاکستان کے حالات پر تنقید نہیں کرنی چاہیے رواں سال کا پاکستان تین سال کے پاکستان سے بہت بہتر ہے موجودہ حکومت ملک کے مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے حکومت دور دراز علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ ہے حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کئی سکیمیں متعارف کرائی ہیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا عالمی میڈیا موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کررہا ہے ہمارے ہاں میڈیا میں جو کچھ دکھایاجارہا ہے حالات اس سے یکسر مختصر ہیں حکومت کو مشکلات درپیش ہیں تاہم حکومت ہتھیار ڈالنے کی بجائے ان مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں