میرٹ پر ملازمت سب پاکستانیوں کا برابر کا حق ہے، میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
ریڈیو پاکستان میں نئے آنیوالے افراد اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاکرادارہ کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے،پرویزرشید کاخطاب
بدھ 10 فروری 2016 18:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا ریڈیو پاکستان سے آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کلچر کو ہم فروغ دیں گے۔ پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں بدھ کو زیرتربیت سب ایڈیٹر ز ، پروڈیوسرز اور سینئر براڈکاسٹ انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے ایک غیر جانبدارانہ ادارے کی ذریعے پیشہ وارانہ سٹاف کی بھرتی کر کے اعلیٰ مثال قائم کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اداروں میں میرٹ پر بھرتی کی راہ میں سیاسی اثرورسوخ ، ذاتی تعلقات ، دوستی اور رشوت رکاوٹ ہیں۔ لیکن ہم نے ریڈیو پاکستان میں حالیہ بھرتی کیلئے یہ تمام دروازے بند کردیئے۔ شفاف بھرتی کے عمل کی تکمیل پر ہمار ے وزراء ، ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ نے مبارک باد دی اور اس عمل کو سراہا۔(جاری ہے)
وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ روزگار کے مواقع پر سیاسی ، علاقائی، مذہبی اور دیگر وابستگیوں کے بغیر تمام پاکستانیوں کا حق ہے۔
انہوں نے اس اعتما د کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان میں نئے آنے والے افراد اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اور ریڈیو پاکستان انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا کہ انہوں نے بھرتیوں کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کیا۔اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل سید محمد عمران گردیزی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں شفاف بھرتیوں سے اسکی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ہم نے نئے پیشہ وارانہ سٹاف کی اعلی ٰ تربیت کیلئے چھ ماہ کا تربیتی پروگرام بنایا۔ اس مقصد کیلئے بہترین براڈکاسٹرز اور دوسرے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ادارے میں میرٹ پر بھرتی وزیراطلاعات کی رہنمائی اور سرپرستی کے بغیرممکن نہ تھی۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ریڈیو پاکستان کا نیاچہرہ ہے۔ انہوں نے زیرتربیت آفیسرز سے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ اب ملک کے سب سے بڑے براڈکاسٹنگ کے ادارے سے منسلک ہیں۔اکیڈمی کے پرنسپل خالد وقار نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی اکیڈمی جنوبی ایشاء کی بہترین اکیڈمی ہے۔ براڈکاسٹنگ کے دوسرے ادارے بھی اپنے پیشہ وارانہ سٹاف کی تربیت کیلئے ہماری خدمات حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر نئے پروڈیوسرز اور سب ایڈیٹرز نے بھی اپنے تاثرات بیان کئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی 23 اپریل کو منائی جائے گی
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ..
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا،
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان