پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک موجود ہے جس کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا ہے:ڈائریکٹرجنرل انٹیلجنس بیورو آفتاب سلطان کا انکشاف
میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 18:31
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل انٹیلجنس بیورو(آئی بی) آفتاب سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک موجود ہے جس کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے روبرو بتائی ہے اس سے پہلے سرکاری سطح پر دولت اسلامیہ کی پاکستان میں موجودگی سے مکمل انکار کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کے مطابق ملک میں اس تنظیم کے حمایتیوں کی بہت کم تعداد موجود ہے۔پاکستان سے 100 افراد عراق، شام جا چکے ہیں آفتاب سلطان کا کہنا تھیں کہ ہمیں8 سے 10 سال جاگتے رہنا ہوگا کیونکہ جنرل ضیا الحق کے دور سے لے کر بعد کی دو نسلوں تک کے ذہن بدلے گئے اوراب ان ذہنوں کو بدلنے میں وقت لگے گا۔(جاری ہے)
بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو س میں سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انٹیلجنس بیورو کے سربراہ آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ بعض مذہبی جماعتیں دولت اسلامیہ کی سوچ کی حمایت کرتی ہیں۔
ا نھوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اس تنظیم کی حمایت کرتی ہے جبکہ افغانستان میں ایسا نہیں ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں پاو¿ں جمانے کی اہلیت نہیں رکھتی کیونکہ وہاں پہلے ہی سے متعدد کالعدم شدت پسند تنظیمیں موجود ہیں جبکہ بلوچستان میں اس تنظیم کے پاو ں جمانے کا خطرہ موجود ہے۔انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کافی متحرک ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے لوگ مقامی ہیں جبکہ ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔ا نھوں نے کہا کہ تمام شدت پسند تنظمیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم جنداللہ گروپ اب بہت کمزور پڑ چکا ہے۔ا نھوں نے کہا کہ ملک بھر میں گذشتہ برس شدت پسندی کے 141 واقعات رونما ہوئے جبکہ اس دوران 500 سے زائد شدت پسندوں کے حملوں کی قبل از وقت اطلاعات موجود تھیں جنہیں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ناکام بنایا گیا ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے 500 سے زائد مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا عمر خلیفہ گروپ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ا نھوں نے کہا کہ پشاور کے علاقے حیات آباد، مینابازار حملوں کے افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر بشیر بلور پر حملے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو قبائلی علاقہ جات میں فرار ہوچکے ہیں۔انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ا ن کے ادارے نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیس اور کاو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر کامیاب انٹیلی جینس آپریشنز کیے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف زیادہ تر آپریشن آئی بی کی فراہم کردہ انٹیلیجنس معلومات پر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عسکریت پسندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ بعض ہتھیار ڈالنے کا سوچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
مودی بھارت میں الیکشن جیتنے کے لئے ہر نا جائز حربہ استعمال کر سکتا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔91 کوہاٹII سے دائود شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب