سی ڈی اے کی نا اہلی ، پاک سیکرٹریٹ میں درجنوں گٹر ڈھکن نہ ہونے کے باعث غلاظت اگلنے لگے
بدھ 10 فروری 2016 19:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی اداہ (سی ڈی اے) کی نا اہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے ایف بلاک کے سامنے درجنوں گٹر ڈھکن نہ ہونے کے باعث غلاظت اگلنے لگے ہیں تاہم سی ڈی اے انتظامیہ کی توجہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں ہے۔سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز گندگی سے اٹ جانے کے بعد ابلنے لگے ہیں،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں ہوگیا،متعدد گٹرز کے ڈھکن چرا لئے گئے،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پاک سیکرٹریٹ میں موجود درجنوں وزارتوں کی عمارات سی ڈی اے کی سستی و نااہلی کے باعث بدبو اور غلاظت سے اٹی ہوئی سڑکوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔(جاری ہے)
سیکرٹریٹ علاقہ جو کہ ایک اندازہ کے مطابق65کنال پر محیط ہے،اس میں بچھی گٹر لائن کو صاف کئے ہوئے کئی سال گزر گئے تو اب وہ گندگی سے بھرنے کے باعث غلاظت شدہ پانی سے ابل پڑے ہیں۔
گٹروں سے کند اور بدبو دار پانی ابلنے سے سی بی ڈی اے اور ایف بلاک کی عمارت گندے پانی کے درمیان پھنس گئی ہیں۔آن لائن نے حقائق جاننے کیلئے متعدد وزارتوں میں جانے والے شہریوں،محمد افضل،سلطان اور عمرگل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گندے پانی کی وجہ سے انکے کپڑے پاک نہیں رہتے جس کے باعث وہ نماز تک کا فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب درجنوں مین ہول اور گٹرز کے لوہے کے بھاری ڈھکن چرا لئے گئے ہیں جو کسی وقت ایک بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔حساس ترین علاقے پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر نہ صرف ایس پی کی زیر قیادت سیکورٹی عملہ تعینات ہے بلکہ پورے احاطہ میں بھی سخت ترین سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈھکن چوری ہونے کے معاملہ پر حساس ترین علاقہ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر سی ڈی اے ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے ملازمین شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں تاہم اس حوالے سے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور جلد ہی صفائی کا مکمل انتظام کر لیا جائے گا۔۔۔۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع