کم آمدن والے طبقے سے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس لینے کی تجویز

ٹیکس سلیب کو کم کر کے 7 کیا جائے ، زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کی ٹیکس شرح میں کمی کی جائے :ٹیکس ریفارمز کمیشن

بدھ 10 فروری 2016 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کے ٹیکس میں کمی جبکہ کم آمدن والے طبقے سے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے ، ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دے دی۔ ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر دیئے جائیں جبکہ زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کی ٹیکس شرح میں کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 70 لاکھ آمدن پر 14 لاکھ 22 ہزار ٹیکس وصولی کی بجائے اس میں 1 لاکھ 82 ہزار روپے کمی کردی جائے اور کْل 12 لاکھ 40 ہزار ٹیکس وصول کیا جائے جبکہ سالانہ 25 لاکھ آمد پر 2 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ٹیکس وصول کرنے کی بجائے اس میں 19 ہزار کمی کردی جائے اور سالانہ ٹیکس 2 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے جائیں۔ دوسری جانب ٹیکس ریفارمز کمیشن نے سالانہ 4 لاکھ آمدن والے طبقے کو ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے جبکہ 5 سے ساڑھے 7 لاکھ کمانے والے افراد کے لئے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں