انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی نادرا حکام کو بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت

9ہزار مشکوک دوہرے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، نادرا حکام کی کمیٹی کو بریفنگ الیکشن کمیشن نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،غلط کوائف والے 1 لاکھ 36ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا ہے، وفاقی وزیر زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی نادرا حکام کو بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی زاہد حامد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،نادرا کی جانب سے 72ہزارمشکوک شہریت کے حامل افراد کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر اور چیئرمین کمیٹی زاہد حامد کی صدارت میں انتخابی اصلاحات کیذیلی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں بلاک شناختی کارڈز، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کے معاملے پر نادرا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور کہاگیاکہ 9ہزار مشکوک دوہرے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرزاہد حامد نے کہاکہ غلط کوائف والے 1 لاکھ 36ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا نے 15ہزار247 دوہرے شناختی کارڈز کی تصدیق کی ہے۔ زاہد حامد نے کہاکہ نادرا کی جانب سے 72ہزارمشکوک شہریت کے حامل افراد کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے نادرا حکام کو بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں