قومی ٹیم کی انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست لمحہ فکریہ ہے،محسن خان

بدھ 10 فروری 2016 22:45

قومی ٹیم کی انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست لمحہ فکریہ ہے،محسن خان

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر، چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ محسن خان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں سے سینئر ٹیم کے بعد جونیئر ٹیم کو بھی نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ گرین شرٹس کو کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈین ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں قومی انڈر 19 ٹیم کی شکست افسوسناک ہے کیونکہ یہی کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پی سی بی کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اس سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کہاں کھڑا ہے، حکام کی من پسند اور نا پسند نے کرکٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، قومی سینئر ٹیم کی حالیہ ناکامیاں تشویش ناک ہیں لیکن اس کے باوجود سخت کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام ہر شکست کے بعد معذرت کر لیتے ہیں لیکن وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحی اقدامات نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں