قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہو گی

بدھ 10 فروری 2016 22:47

قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ یکم مارچ سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ڈیپارٹمنٹل سمیت صوبوں کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اس بات کو سختی سے یقینی بنائے گی کہ کوئی اوور ایج کھلاڑی ایونٹ میں شرکت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں