ایشیائی ترقیاتی بینک نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کیلئے 50لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی

جمعرات 11 فروری 2016 12:21

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر 50لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے ۔ اے ڈی بی کے جاری بیان کے مطابق منصوبہ کے ابتدائی مرحلہ میں پراجیکٹ کے ڈیزائن اور آبپاشی کے انتظامی ڈھانچے کو مکمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

منصوبہ کی تکمیل سے جلہم اور خوشاب کے اضلاع میں 65ہزار ہیکڑ سے زائد رقبہ کیلئے آبپاشی کا پانی دستیاب ہوگااور اس سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

حکومت پنجاب منصوبہ کے ڈیزائن کی تیاری کے حوالے سے 15لاکھ ڈالر فراہم کر ے گا جبکہ اے ڈی بی منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر 15کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ جلالپور ایری گیشن منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 19کروڑ ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں