سپریم کورٹ ،کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال

جمعرات 11 فروری 2016 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کالا باغ ڈیم کے متعلق مقدمے میں بیٹھنے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ کیونکہ ہائی کورٹ میں اس کیس کا حصہ رہے ہیں لہذا اب نہیں بیٹھ سکتے ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہوں نے کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی تھی جو عدم پیروی کی وجہ سے خارج ہوگئی تھی برائے مہربانی اس کو بحال کیاجائے جس پر عدالت نے ان کی درخواست بحال کردی اور اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور درخواست کی سماعت کے دوران تین رکنی بینچ کے ممبر جسٹس عمر عطاء بندیال نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کیس ایسے بینچ میں مقرر کیا جائے جس میں عمر عطاء بندیال ممبر نہ ہوں بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں