پاکستان چین ایگری ۔کوریڈور پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ۔پاکستان کے پاس یہ ایک منفرد موقع ہے کہ وہ اس شعبے کو سی پیک کا حصہ بنا کر اس شعبے کو تقویت دے اور اپنی مصنوعات کو بڑی مارکیٹوں تک پہنچائے۔صدرپاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہ فیصل آفریدی
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 15:04
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) پاکستان چین ایگری ۔کوریڈور پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ۔پاکستان کے پاس یہ ایک منفرد موقع ہے کہ وہ اس شعبے کو سی پیک کا حصہ بنا کر اس شعبے کو تقویت دے اور اپنی مصنوعات کو بڑی مارکیٹوں تک پہنچائے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ سی پیک سے منسلک دوسرے منصوبوں کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کے لئے بھی نئی ، جامع اور واضع پالیسیاں مرتب کرنے کہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی کا رپوریشن آرگنائزیشن میں نمائیندگی پاکستان کی بڑی مارکیٹوں میںدسترس کے لئے معاون ثابت ہو گی جس سے زرعی شعبے کو فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
مسٹر شاہ فیصل آفریدی نے واضح کیا کہ زرعی شعبہ پاکستان میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اس شعبے نے پاکستان کے جی ۔ڈی۔ پی ،غیر ملکی زرمبادلہ،روز گار اور ٹیکس ریونیو میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کے پاس ایک اہم موقع ہے کہ وہ اس شعبے کو سی پیک کا حصہ بنا کر اس شعبے کونئی بلندیوں تک پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہت سے معاہدے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان کی غذائی اشیاءکی چینی مارکیٹ میں رسائی کے لئے معاون ثابت ہونگے۔شاہ فیصل آفریدی نے حکومت پر زور ددیا کہ زرعی شعبے کو کو تقوےت دینے کے لیے جامع پالیسیاں مرتب کرے اور اس شعبے کی ترقی کے لئے نئی مرعات میں اضافہ کرے تا کہ نجی ادارے بھی اسکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔زرعی شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کی اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔مگر بدقسمتی سے یہ شعبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ اس شعبے کو ترقی دینے کے لئے نئی اور جدید ٹیکنالوجی،جامع ریسرچ اورماڈرن طریقے واضع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کم فی کس ایکڑ پیداوار،انفراسٹرکچر میں کمی،نا کافی آبپاشی کی سہولیات اور ریسرچ کی کمی اس شعبے کا انٹرنیشنل سٹینڈرڈ تک پہنچنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔چین کی مثال دیتے ہوئے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ کم زرعی رقبے کے باوجود اس نے زرعی شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ایگریکلچر اور خوراک کی دوسری مصنوعات کی چین کو برآمد میں اضافہ ہوا ہے مگر اس شعبے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہم چین کی بڑی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات برآمد کر کے اس شعبے کو تقویت دے سکتے ہیں۔مسٹر شاہ فیصل آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ ایگریکلچر شعبے میں اصلاحات کر کے اسے نئی بنیادوں پر استوار کیا جائے تا اس شعبے سے منسلک دوسرے شعبے بھی ترقی کر سکیں ۔فامز کی میکانائزیشن بھی اس شعبے کی ترقی کے لئے اہم عنصر ہے۔انہوں نے واضع کیا کہ پاکستان کی زرعی مشینری میں اور دنیا کی جدید مشینری میں نمایاں فرق ہے۔چین سے نئی مشینری کی برآبد اور چینی گورنمنٹ کی زرعی شعبے مٰیں سرمایہ کاری اس شعبے کی ترقی میں نمایا کردار ادا کریگی۔چین نے زرعی شعبے میں نمایا ترقی کی ہے جو کہ ہمارے لیے بہت بڑی مثال ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر ..
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط،ایک ہزار 244 منشیات فروش گرفتار ..
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
مولانا عبد الفغورحیدری سے محمد اسلم کی ملاقات ،ملک بھر کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے