مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، مصری سفیر
جمعرات 11 فروری 2016 16:44
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر شریف محمد کما ل الدین شاہین نے کہا کہ مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ پاکستان کے اس شعبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مصر کی کمپنیاں پاکستان میں پارٹنرز کی تلاش میں ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہدرای منصوبہ سے مصر کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس سے سوئز نہر تک آسان رسائی میسر ہو سکے گی۔
سیاحت کے شعبے میں بھی پاکستان اور مصر کے مابین باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں کیونکہ مصر اس شعبے میں اچھی مہارت رکھتا ہے اور وہ پاکستان کو اپنی سیاحت کی صنعت کو بہتر طور پر فروغ دینے میں مدد سکتا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین عمدہ سیاسی اور فوجی تعلقات ہیں لہذا ن تعلقات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات کو بھی بہتر کرنا چائیے کیونکہ اس وقت باہمی تجارت دونوں ممالک میں موجود تجارتی مواقعوں کے مطابق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ براعظم ایشیا ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس تناظر میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کا فروغ مصر کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
شریف محمد کمال ا لدین شاہین نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اچھے خاصے مواقع پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط استوار کر کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ مصر کا سفارتخانہ چیمبر کے وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق ..
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کوطلب
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید