سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس

اسلام آباد کلب کے کام کا طریقہ کار،کارکردگی،ممبرا ن کلب کو دی جانے والی سہولیات،ممبر شپ کا طریقہ کار،اسلام آباد کلب کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر قائم کلبوں کے ساتھ الحاق ،کلب کی آمد ن اور اخراجات،اور مستقبل کیلئے ممبران کوزیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا , اجلاس میں سینیٹر کلثو م پروین کے بڑے بھائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی گئی