رضا ربانی ،عبدالغفور حیدری،ظفرالحق اوراعتزاز احسن کا فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 11 فروری 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ء چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کہا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اﷲ تبارک تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ملک ایک ممتاز ادیبہ سے محروم ہو گیا ہے۔اردو نثر اورڈرامے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کے انتقال سے فن وادب کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں