حکومت پاکستان نے افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں، افغان طلباء کیلئے پاکستان کی مختلف جامعات میں 3 ہزار سکالر شپس کی پیشکش بھی کی گئی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی افغان وفد سے بات چیت
جمعرات 11 فروری 2016 20:11
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں، افغان طلباء کیلئے پاکستان کی مختلف جامعات میں 3 ہزار سکالر شپس کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں افغانستان کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں افغانستان کے ماہرین تعلیم، اراکین پارلیمنٹ، طلباء اور سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن بہت واضح ہے کہ امن اور خوشحالی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے۔
اس حوالے سے باہمی اعتماد کو فروغ دینے کیلئے ہمسایہ ممالک کی قیادت کے ساتھ مثبت روابط قائم کرنے کے ہر موقع کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو امن کے فروغ اور خطے میں استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ملکر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں، ہمارے پاس نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک جامع حکمت عملی موجود ہے جس کے مطابق کسی بھی سطح پر تشدد اور غیر ریاستی عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد پر زور دیا کہ لوگوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے ہمیں انتہا پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو ادارے اس پر عمل نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی ..
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں ججزکی تجاویزبارے تبادلہ خیال
پی اے سی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کی بجائے حکومت عامر ڈوگر کی حامی ،اپوزیشن مروت کے نام سے پیچھے ..
سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا