حکومت اور ادارے ایک پیج پر آئیں ،قوم کی پریشانیوں کا حل تلاش کریں‘سراج الحق
ادارے حکومت بناتی ہے ،حکومت ہی کی نگرانی میں ادارے کام کرتے ہیں ،دونوں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ،دینی جماعتیں آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں ، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام کی اصلاح چاہتی ہیں ‘ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر آئیں اور قوم کی پریشانیوں کا حل تلاش کریں،ادارے حکومت بناتی ہے اور حکومت ہی کی نگرانی میں ادارے کام کرتے ہیں ،دونوں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں تاکہ ملک میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوسکے ،دینی جماعتیں آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں اور آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام کی اصلاح چاہتی ہیں ،ہم دینی اداروں اور مدارس کے نظام تعلیم کی اصلاح کے حامی ہیں ،حکومت دیگر تعلیمی اداروں کی طرح دینی اداروں کو بھی سہولیات دے اور سرپرستی کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام کو جان ومال اور عزت کا تحفظ دینا اور قومی مسائل کاحل تلاش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکومت اپنے اس فرض کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے توپھر اسے خود ہی عوام کے سامنے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلینا چاہئے ۔حکومت کا اپنے اداروں پر الزام لگانا درست اقدام نہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں پاکستان کو ایک مضبوط اور باوقار ملک بنانے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کررہی ہیں وہ نظا م کی اصلاح کیلئے کسی غیر آئینی اور پرتشدد طریقے پر یقین نہیں رکھتیں ،آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں ۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ دینی تعلیم کے اداروں کی بھی اسی طرح سرپرستی کرے جس طرح دیگر تعلیمی اداروں کی کرتی ہے اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے تیس لاکھ سے زائد طلباء کو بھی وہی سہولتیں دی جائیں جو ملک کے سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو دی جارہی ہیں۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے اختلافات کو کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہیں ،جس سے قومی یکجہتی اور اتحا د کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے حالانکہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف کی نوعیت ہمیشہ علمی رہی ہے اس کو پرتشدد اور قابل نفرت انداز میں حل نہیں کیا جاسکتا۔جماعت اسلامی جمہوری طریقے سے مسائل حل کرنے کی حامی ہے،قانون کو ہاتھ میں لیکر مسائل سلجھائے نہیں جاسکتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے ایل پی جی کی درآمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گیس پائپ لائن کی مد میں عوام پر ایک سو ایک بلین روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔حکومت قومی وسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ سہاروں کی تلاش میں رہتی ہے اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اپنانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کسانوں کی بد حالی کو دور کرنیکی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پوری دنیا میں کسانوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں ،زرعی مداخل بیج ،کھاد اور زرعی ادویات اور بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں سبسڈی دی جاتی ہے مگر ہماری حکومت کسانوں او رمزدوروں کا معاشی قتل اور استحصال کررہی ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری