تاپی اور قطر کے ساتھ معاہدے سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا،مصدق ملک
قطر سے ایل این جی درآمد کرنے سے مجموعی طور پر ملک میں گیس کی قلت میں 25 فیصد کمی ہوگی ایل این جی معاہدہ بھارت کی نسبت35 فیصد سستا ہے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا،قطر سے ایل این جی درآمد کرنے سے مجموعی طور پر ملک میں گیس کی قلت میں 25 فیصد کمی ہوئی ،ایل این جی معاہدہ بھارت کی نسبت35 فیصد سستا ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدہ تاپی سمیت دوسرے معاہدے سے سستا ہے۔
تاپی ایران پائپ لائن اور قطر ایل این جی معاہدے سے ملک سے گیس کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا۔قطر ایل این جی درآمدی معاہدے سے سستی گیس کا حصول اور اقدامات کئے جارہے ہیں،ایل این جی کی قیمتوں پر اعتراض کرنے والوں کو خوشخبری مل گئی،قیمتوں کے حوالے سے14اجلاس منعقد ہوئے۔(جاری ہے)
حکومت کا قطر سے کئے گئے معاہدہ بھارت کی نسبت 35فیصد سستا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
آئندہ60روز میں دنیا میں پاکستان کو سب سے کم قیمت پر گیس ملنا شروع ہوجائے گی،اسکی درآمد سے سی این جی کو گیس کی فراہمی بھی بحال ہوجائے گی،ایل این جی کی درآمد سے کھاد کے کارخانے چلیں گے،اس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا،کھاد کی پیداوار کیلئے گیس کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے ہکا کہ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ ایشیاء کا سب سے سستا ہے،کارخانوں کو گیس کی فراہمی سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ دور حکومت میں گیس کی قلت کا معاملہ حل ہو۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی ہٹنے سے معاہدے پر پیشرفت ہوسکتی ہے،قطر سے کئے گئے معاہدہ کو تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا اور ارزاں نرخوں پر قطر سے معاہدہ کرنے پر خاقان عباسی مبارکباد کے مستحق ہیںاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپوزیشن کے ممبر آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
آذربائیجان ائرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پروازجناح انٹرنیشنل پہنچ گئی
پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونے کے باوجودعید کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی میں کمی
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی ..
پاکستان کے روایتی کھانوں کا ملک میں سیاحت کی صنعت کے فروغ میں اہم کردار
عمر ایوب خان نے کراچی میں لانڈھی خود کش دھماکے ، ڈی آئی خان میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ..
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی