راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش ، جڑواں شہروں میں ایک بار پھر سردی لوٹ آئی

جمعہ 12 فروری 2016 11:25

راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش ، جڑواں شہروں میں ایک بار پھر سردی لوٹ آئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز بارش اور مارگلہ ہلز پر برفباری کے بعد جڑواں شہروں میں سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے۔ بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ جمعہ اور ہفتہ کو جڑواں شہروں اور مضافات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں بسنے والے اور ان علاقوں میں سفر کرنے والے حضرات ہوشیار رہیں۔ بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں