پاکستانی خاتون، 3 بچوں سمیت۔ سپین پہنچنے کیلئے مہاجرین کمیپ یونان پہنچ گئی
عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 12:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی رہائشی 32 سالہ خاوند کےظلم و ستم سے بھاگی ہوئی خاتون افغانستان، ایران اور ترکی کے رستہ یونان پہنچ گئی ہے۔ خاتون کے مطابق، اس کا خاوند اس پر ظلم کرتا تھا۔ جس کی نشانی اس کے سینہ پر خاوند کی جانب سے بھجائے گئے سگریٹوں کے نشانات ہیں۔ خاتون کی منزل میڈریڈ ہے۔ جہاں اس کے بقول اس کے خاندان کے افراد مقیم ہیں۔
جو کہ، اس کو سنبھال لیں گے۔ اتنا طویل سفر طے کرنے کے باوجود خاتون سپین پہنچنے کیلئے پر اعتماد نہیں ہے۔ خاتون کو اسلام آباد سے نکلے 4 ماہ ہو چکے ہیں۔ خاتون کے ساتھ اس کے تین بچے بھی ہیں۔ سات سالہ علین۔ پانچ سالہ حذیفہ۔ اور دو سالہ اواسن جبکہ خاتون کچھ ہی دنوں میں چوتھے بچے کو جنم دینے والی ہے۔(جاری ہے)
خاتون کے مطابق، اس کی زندگی بالکل ٹھیک تھی۔
لیکن تیسرے بچے کی ولادت کے بعد میرے خاوند نے دوسری شادی کرلی۔ اور اس کا رویہ میرے ساتھ مکمل تبدیل ہوگیا۔ اور مار پیٹ ایک معمول بن گیا۔ خاتون کے مطابق، اس کے خاندان میں کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ اور اب اس کی خواہش میڈریڈ پہنچنے کی ہے۔ جہاں ایک فیملی ممبر اس کی دیکھ بھال کیلئےتیار ہے۔ خاتون کے مطابق، گھر سے نکلنے کے بعد وہ مختلف ایجنٹوں کے ذریعہ بذریعہ افغانستان۔ ایران ۔ترکی پہنچ گئیں۔ اور بالاخر ترکی میں موجود ایجنٹوں کے ذریعہ 400 یورو فی فرد ادا کرکے اپنے تین بچوں کے ہمراہ یونانی جزیرہ لیزبوس پہنچ گئیں۔ لیزبوس پہنچنے کے بعد خاتون کو اقوام متحدہ کی مہاجرین آرگنائزیشن کی بس کےذریعہ موریا کے مہاجرین کیمپ میں پہنچایا گیا۔ اس کیمپ میں رجسٹریشن کروانے کے بعد خاتون فیری یا ٹرین کی ٹکٹ خریدنے کے قابل ہوگئی۔ جس کے بعد خاتون کی اگلی منزل ایتھنز تھی۔ جہاں وہ چاہتی تھی کہ اپنے بیٹی کو جنم دے۔ خاتون کو ایتھنز کیلئے فیری میں سوار کروانے تک پلار۔ نوریا۔ اورکو۔ البیرا۔ خولیو نامی سپینش رضاکاروں نے اس کی مکمل مدد کی۔ جنکی بدولت خاتون کی کہانی دنیا کے سامنے آسکی۔ ایتھنز میں خاتون کو ایک فلیٹ میں رکھا گیا ہے۔ جہاں وہ بچی کو جنم دینے تک مقیم رہے گی۔ ایتھنز آنے سے قبل خاتون، دو ماہ مہاجرین کے ایک کیمپ میں بھی مقیم رہی تھی۔ اب اقوام متحدہ کا مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے والا ادارہ، خاتون کے کیس کو خصوصی طور پر دیکھ رہا ہے۔ کیونکہ ادارہ کو خدشہ ہے کہ۔ اگر خاتون کو پاکستان ڈیپورٹ کیا گیا ۔ تو وہ جان سے جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو