حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے ‘وفاقی وزیر زاہدحامد

جمعہ 12 فروری 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)وفاقی وزیر زاہد حامد نے نے قومی اسمبلی کوبتایاکہ موسمیاتی تبدیلی سے خوراک ، پانی ، توانائی ، ساحلی اور سمندری ماحول ، زراعت ، افزائش حیوانات ، جنگلات ، حیاتیاتی تنوع اور صحت کے شعبوں کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خوراک ، پانی ، توانائی ، ساحلی اور سمندری ماحول ، زراعت ، افزائش حیوانات ، جنگلات ، حیاتیاتی تنوع اور صحت کے شعبوں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عمل کررہی ہے جس سے ہرشعبے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے بارے میں قومی پالیسی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں