فاطمہ ثریا بجیا وہ درخشاں ستارہ ہے جس کی روشنی کبھی ماند نہیں ہو گی، عطاالحق قاسمی ،محمد مالک

جمعہ 12 فروری 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک نے ممتازادیبہ ،ڈرامہ نگاراور کہانی نویس فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجیا ادب کے ایک ایسے درخشاں ستارے کا نام ہے جس کی روشنی کبھی ماند نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مرحومہ ملک کے ادبی حلقوں کی قد آور اور عہد ساز شخصیت تھیں۔

ان کے لکھے گئے ڈرامے اپنے عہد کی ثقافت کے بھرپور عکاس تھے۔آپ کی تخلیقات وہ قیمتی اثاثے ہیں جنہیں ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے نصاب کی حیثیت حاصل رہے گی۔مرحومہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں