سینیٹ میں انتخابی فہرستوں،نئی حلقہ بندیوں اور قومی احتساب سے متعلق3 ترمیمی بلوں پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش

جمعہ 12 فروری 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سینیٹ میں ''انتخابی فہرستیں (ترمیمی )بل 2015ــ"،"نئی حلقہ بندیاں (ترمیمی )بل 2015ــ" اور قومی احتساب (ترمیمی)بل 2015پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئر مین سینیٹر سعید غنی نے ''انتخابی فہرستیں (ترمیمی )بل 2015ــ" اور "نئی حلقہ بندیاں (ترمیمی )بل 2015ــ" پر کمیٹی کی رپورٹس پیش کر دیں۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کے چیئر مین سینیٹر محمد جاوید عباسی نے قومی احتساب (ترمیمی)بل 2015اور قوانین پاکستان کی اشاعت بل 2015پر کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کر دیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئر مین سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی ایڈوکیٹ نے سینیٹر محمد جاوید عباسی کی جانب سے زیر تعمیر موٹر ویز کی صوبہ وار لمبائی سے متعلق سوالات پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں