چوہدری محمدبرجیس طاہر کا چیئرمین اوگرا کو ٹیلی فون

مانانوالہ حادثے میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کو جلد مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 فروری 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدر ی محمد برجیس طاہر نے آج چیرمین اوگرا سے رابطہ کیا اور اُنہیں مانانوالہ حادثے میں شہید وزخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد ازجلد مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی امداد کسی صورت میں جانی و مالی نقصان کا نعم البدل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن لواحقین کے لیے امداد فوری ضروریات کوپوری کرنے کے لیے ضروری ہے ۔اُنہوں نے کہا ایسی قیامت کا انداز ہ وہی خاندان کر سکتے ہیں جو اس سے گزر رہے ہوں لیکن میں اپنے میں اپنے بہن بھائیوں کویقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت اُن کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی بھرپورکوشش کرے گی۔وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کوبھی ہدایت کی کہ وہ زخمی افراد کابھر پور طریقے سے علاج اوردیکھ بھال کریں تاکہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں