پارلیمنٹ ہاؤس کو سولر انرجی سے منسلک کردیا گیا ہے،سپیکر اسمبلی ایاز صادق

جمعہ 12 فروری 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خوشگوار موڈ میں اراکین قومی اسمبلی کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو سولر انرجی سے منسلک کردیا گیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں سولر انرجی منصوبہ چین کی مدد سے شروع کیا گیا تھا جو کہ مکمل ہوگیا ہے اور دنیا کی واحد پارلیمنٹ بن گئی جو توانائی کا ذاتی منصوبہ لگایا گیا ہے اراکین قومی اسمبلی نے اعلان سنتے ہی پرزور انداز میں ڈیسک بجائے اور منصوبہ کو خوش آئند قرار دیا ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اسی میگا واٹ کا یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے قومی اسمبلی اور سینٹ میں باسٹھ میگا واٹ استعمال ہورہی ہے جبکہ باقی اٹھارہ میگا واٹ آئیسکو کو فروخت کردی گئی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں