وزیر داخلہ سے جاپانی سفیر کی الوادعی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان جاپان کیساتھ دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون کو اہمیت دیتا اور مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، چودھری نثار پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم ،ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کے مزید تعاون کا خیر مقدم کریگا ، وزیر داخلہ کی گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جاپانی سفیر ہیروشی انوماتانے جمعہ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات اوردو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اوراس میں مزید مضبوطی اور فروغ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے اقدار، جذبات اور مفادات کو مقدم رکھا ہے اور اس دوستی کی پاکستانی قوم سے کبھی کوئی قیمت نہیں مانگی۔(جاری ہے)
امن و امان کی بہتری اور پولیس کی استعدادِکار بڑھانے کے سلسلے میں حکومت جاپان کی طرف سے اب تک مہیاکئے گئے تعا ون کو سراہاتے ہوئے وزیرِداخلہ کہا کہ پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کی طرف سے ادارہ جاتی طور پر مزید تعاون کا خیر مقدم کریگا ۔
جاپانی سفیر نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے خلوص ، دوستی اورمہمان نوازی کی انمٹ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پچھلے ڈھائی سالوں میں پاکستان میں امن امان کی صورتحال میں واضح اور مثبت بہتری آئی ہے جس کی واضح مثال کراچی میں جاپانی سرمایہ کاروں کی آمدو رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ وزیرِداخلہ نے الوداع ہونے والے جاپانی سفیر کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں ججزکی تجاویزبارے تبادلہ خیال
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اسلام آباد پولیس کا فائنانشل اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنا نے کا فیصلہ
ریلوے انتظامیہ کا مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
وزیر توانائی اویس لغاری سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
10 میں سی 8 ہزارکیسزحل ہوگئے، لاپتہ افراد کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
ایف آئی اے انسپکٹر عمران کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ،پولی کلینک ہسپتال میں توڑ گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی