موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے، مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، موسمیاتی تبدیلی نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ یہ جہاں زراعت کے لیے خطرہ ہے وہاں صحت عامہ کیلئے بھی نقصان دہ ہے
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد ، ڈاکٹر سعید الٰہی، ڈاکٹر رضوان و دیگر کالیڈ اور ہلالِ احمر کی مشترکہ قومی کانفرنس خطاب
جمعہ 12 فروری 2016 22:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کرتی ہے۔ یہ جہاں زراعت کے لیے خطرہ ہے وہاں صحت عامہ کیلئے بھی نقصان دہ ہے، 2014ء میں ہم اس موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کے مسائل بڑھنے سے بھاری نقصان اُٹھا چکے ہیں۔وہ جمعہ کو انٹیگریٹنگ ایس ڈی جیز اینڈ کلائیمیٹ چینج فار ر یزائلنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہلالِ احمر پاکستان اور لیڈ پاکستان کی مشترکہ قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے اور ان مسائل سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔عالمی برادری سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ پائیدار ترقی کے تمام اہداف کا حصول ممکن ہوسکے۔(جاری ہے)
ہمیں اِن چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، جس کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی .انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے ممکنہ خطرات سے بطریقِ احسن نمٹا جا سکے، وزیرموسمیاتی تبدیلی نے ہلالِ احمر کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا، اِس موقع پر چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور اِس سے پیدا ہونے والے خدشات و خطرات سے بروقت آگاہی بھی ضروری ہے،ہلالِ احمر کی یہ کانفرنس قومی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے بنیاد ثابت ہوگی۔
ہلال احمر پاکستان اور لیڈ پاکستان نے قومی کانفرنس کا انعقادکیا جس کا مقصد پاکستان میں دیرپاترقی کو ممکن بنانے کیلئے ہرسطح پر قومی پالیسیوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف اور موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو اُجاگر کرنا تھا۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نے نصیر نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان نے موسمی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ کولیشن قائم کردیاہے۔ علی توقیر شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، لیڈ پاکستان نے موسمی تبدیلی سے ہونے والی تباہ کاریوں کی نشاندہی کی اور اس بات پر زور دیا کہ موسمی تبدیلی پاکستان کی ترقی کی رفتار کو سست کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان روزانہ کی بنیاد پر ایک سے دو ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہا ہے، چنانچہ اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم موسمی تبدیلی سے جنگی بنیادوں پر نمٹیں۔ ڈونا میٹنری ڈی لگڈامیو،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر غلام رسول، ڈی جی محکمہ موسمیات، ڈاکٹر محمد اشرف، چیئرمین پاکستان واٹر ریسورسز کونسل، ماحولیاتی ماہر، شفقت منیر، سلیم جلبانی ،بشارت سعید،احمد کمال ، ڈاکٹر اعجاز احمد،جویریہ افضل نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں دو مباحثے بھی ہوئے جن سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو سامنے لایا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت