اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آپریشن، 12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آپریشن، 12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے شراب بر آمد کرلی گئی، 80سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ سر چ آپریشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس، پا کستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھا نہ کورال سمیت دیگر پولیس افسران اور جوان بھی شامل تھے۔ دوران سرچ 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی اس سر چ آپریشن کے دوران 80سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا۔

مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جاری ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں