موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات
ہفتہ 13 فروری 2016 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گااور اس برس ایلنینو کے باعث موسم سرما کی بارشیں تاخیر سے ہورہی ہیں۔ موسم سرما اس سال بار بار اپنا رنگ بدلتا رہا، دسمبرمیں خشک سردی کا راج رہا تو جنوری دھند میں لپٹا رہا، پھربالائی علاقوں میں بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری فروری میں ہوئی۔
جاڑے کی بارشیں اتنی تاخیر سے ہونے کی وجہ ایلنینوہے،جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر 4 سے 5 سال کے بعد آتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو موسم میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایلنینو کا سال ہو گا۔ اس سے پاکستان میں بارشوں کی ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محتسب پنجاب کے حکم پر 13درخواست گزاران کو زیر التواء1 کروڑ 36لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی
ناقص خوراک اور میٹھے کا زیادہ استعمال غیر متعدی بیماریوں کی بڑی وجوہات ہیں ، بچوں کی صحت اولین تر ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے آئی بی چیف کا اہم بیان بھی سامنے آگیا
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر ..
ضمنی انتخابات کے لئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ ،بلوچستان میں کابینہ سازی کے حوالے سے نون لیگ کی مشاورت سے مکمل کرنے ..
اپوزیشن کے ممبر آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
آذربائیجان ائرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پروازجناح انٹرنیشنل پہنچ گئی
پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونے کے باوجودعید کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی میں کمی
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور