مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ‘ میدانی علاقوں میں دھند ہوگی
پاکستان میں بارشوں کے ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں ‘موسم بہار اپنے جوبن پر آئیگا ‘ ڈاریکٹر محکمہ موسمیات
ہفتہ 13 فروری 2016 15:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے اور مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری اوربالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم ملک کے شمالی علاقوں میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے کے ساتھ بارش اوربرف باری کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، اور ہفتہ کو ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، کوئٹہ، دیراور مالم جبہ میں منفی 05، پارا چنار، راولاکوٹ اور قلات میں منفی 04، بگروٹ، سکردو، مری، دالبندین اور گوپس میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
ادھر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو موسم میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایلنینو کا سال ہو گا۔
اس سے پاکستان میں بارشوں کے ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت ..
احتساب عدالت نے شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
وزیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التواء کا نوٹس، انکوائری کا حکم
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کی آمد و اخراج کی صورتحال
پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا
ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا