پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج، 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

ہفتہ 13 فروری 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں 7.69 فیصد زائد رہا لیکن مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید66 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حصص میں مندی کا رجحان رہا حالانکہ مارکیٹ کی ابتداء 93 پوائنٹ کی تیزی سے ہوئی لیکن بعد ازاں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر 431 پوائنٹ کی مندی بھی دیکھی گئی اور یہ مندی 31389 پوائنٹ کی نچلی سطح تک بھی آئی تاہم حصص کی خریدو فروخت میں مندی کے رجحان کے باعث کاروبار کے اختتام پر 31800 ، 31700 ،31600 اور 31500 پوائنٹ کی 4 نچلی نفسیاتی حدیں گرنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 225.46 پوائنٹ کی مندی سے 18362.60 پوائنٹ، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 219.27 پوائنٹ کی مندی سے 21913.05 پوائنٹ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 394.11 پوائنٹ کی کمی کے بعد 53687.50 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طورپر 337 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا جن میں سے 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی ، 239 کمپنیوں کے حصص کے بھا? میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طورپر 12 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 980 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 11 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 980 روپے رہا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 66 ارب 73 کروڑ 84 لاکھ 33 ہزار 142 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67 کھرب 25 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 738 روپے سے گھٹ کر 66 کھرب 58 ارب 79 کروڑ 46 لاکھ 596 روپے رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں