ضلعی عدالت میں قتل کے دو مقدمات میں ایک ملزم بری، دوسرے کی ضمانت مسترد

ہفتہ 13 فروری 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں ایک ملزم کو بری جبکہ دوسرے کی ضمانت مسترد کردی۔ ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ سہیل اکرام نے قتل کے مقدمے کے ملزم لیاقت علی کے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم لیاقت علی کو بری کردیا۔ جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کی۔ عدالت نے ملزم ہارون عارف کی درخواست ضمانت مسترد کردی واضح رہے کہ بری ہونے والے ملزم لیاقت علی کے خلاف تانہ بہارہ کہو میں دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر نمبر 5418 درج ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں