ویلنٹائن ڈے کیخلاف قرار داد کے ذمہ دار عمران خان ہیں: ریحام خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 19:11

ویلنٹائن ڈے کیخلاف قرار داد کے ذمہ دار عمران خان ہیں: ریحام خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کیخلاف قرار داد کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

تاہم خیبرپختونخواہ میں ویلنٹائن ڈے کیخلاف قرار داد کی منظوری کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں۔ اس کے علاوہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات میں اگر نچلی سطح پر دھاندلی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھی پارٹی کے سربراہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں